Breaking News

کیا مسلمانوں کے لیے سائنس کا علم حرام ھے؟

قوموں کو منازل ترقی طے کرانے اور قوموں کو ذلت و پستی سے بچانے کے لیے علم ایک زبردست موثر اور نہایت قیمتی ذریعہ ھے۔ 
 قرآن کریم میں رب تعالیٰ نے ہم کو سعادت انسانی اور دین و دنیا کی کامرانی حاصل کرنے کے لئے کائنات پر اور قدرت پر غور و فکر کا حکم دیا۔ 
 اسی طرح علم کے حصول اور اس کی جدوجہد کے لئے ڈھیروں احادیث موجود ہیں اور دین میں علم حاصل کرنا ہر مرد اورعورت پر فرض قرار دیا گیا۔ 
جو علم کی تلاش میں کسی راستے پر چلتا ھے اللہ اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرما دیتا ھے
(ابن ماجہ جلد ۱ صفحہ نمبر ۱۴۵۵)

اس حقیقت سے کون انکار کر سکتا ھے کہ مسلمانوں کے تعلیم یافتہ طبقہ اور علوم جدید سے واقف مسمانوں کی تقریروں اور تحریروں میں نیوٹن، شیکسپئیر بیکن وغیرہ مشاہیر یورپ کے نام جس قدر کثرت سے پائے جاتے ہیں ایسی کثرت سے بو علی سینا، جابر بن حیان، صلاح الدین ایوبی ابن ارشد، محمد بن موسی ، عمر خیام ، ابو بکر الرازی ، بن اسحاق فلسفی وغیرہ کے نام تلاش نہیں کیے جا سکتے اس کا سبب محض اس کے اور کچھ نہیں کہ مسلمان اپنی تاریخ سے ناواقف اور غافل ہیں۔ 
 اگر ہم آج کے دور میں نظر دوڑائیں تو ہمیں پتا چلتا ھے کہ دنیا میں آئی ٹی کی سب سے بیسٹ یونیورسٹیوں میں تقریبا" ۴۰ فیصد طلبا کا تعلق انڈیا سے ھے، آئی وی لیگ میں سب سے ذیادہ تعداد یہودی طلبا کی ہوتی ھے، ہم جانتے ہیں گوگل کے سی ای او سندر پچائی صاحب ایک انڈین ہیں۔ بل گیٹس کا کہنا ھے کہ اگر وہ انڈین انجینیروں کو ہائیر کرنا بند کر دے تو انڈیا میں ایک اور مائیکرو سوفٹ بن جائیگا۔ 
 مسلمان کہاں ہیں؟ 
 ہمارے نبی سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے خلاف گستاخیاں ہو رہی ہیں کتابیں لکھی جارہی ہیں ہم کیا کر رہے ہیں ؟ ہم انکی بنی فیس بک پر کلمہ شہادت کی پوسٹ لگا کر چیلنج ایکسیپٹ کر رہے ہیں۔
تیرے دریا میں طوفاں کیوں نہیں ھے، 
خودی تیری مسلماں کیوں نہیں ھے۔۔!
 اگر ہم چند دن پیچھے نظر دوڑائیں تو کشمیر میں ہونے والے مظالم سب کو یاد ہوں گے اور ان پر پاکستانیوں کی کشمیر کے لئے بھرپور سپورٹ بھی یاد ہوگی لیکن شاید کسی کو یہ یاد ہو نہ ہو کہ کشمیر پر کی جانے والی ہر پوسٹ غائب ہو جاتی تھی اور آئی ڈیز بلاک ہو جاتی تھیں پتا ھے کیسے؟ انڈین انجئیرز کی وجہ سے' مسلمانو سوچو اگر اتنے مسلمان انجئیر کام کر رہے ہوتے تو کیا ہم ایسے ہی بے بسی کی تصویر بنے ہوتے؟ نبی کریم کی پردہ پوشی کے وقت کھانے کا سامان تو ذیادہ موجود نہ تھا پر اس وقت کی اعلیٰ تلواریں موجود تھیں جو کہ مظبوط ڈیفینس کے لئے تھی کیا ہم مسلمانوں نے اپنی ڈیفینس پاور کو مظبوط کیا؟ ہم نے تو عبدالسلام اور قدیر خان پر فتوے دئے پاکستان مسلم دنیا کا سب سے مظبوط ملک ھے کیا واقعی؟ جہاں سرکار دو عالم کی شان میں گستاخی پر محض احتجاج ہوسکتا ھے۔ مولوی کہتا ھے یونیورسٹی سکول میں جاو گے تو بہک جاو گے جنت نصیب نہ ہوگی پر عشق کہتا ھے
یوں تو مانا کہ جنت ھے باغِ حسِین خوبصورت ھے سب خلد کی سر زمین 
حُسن جنت کو پھر جب سمیٹا گیا سرورِ انبیاء کی گلی بن گئی۔۔
 اپنے نبی پاک کی شان اور اسلام کی سربلندی بس اسی سے ممکن ھے کہ علم کے حصول کی دوڑ میں دنیا کے برابر آنا ہوگا اب بھی وقت ھے کہ سمبھل جائیں ہم دین اور دنیا کے علوم میں کھو جائیں ہم،

یا رب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنا دے،
 جو قلب کو گرما دے جو روح کو تڑپا دے

Image result for science




No comments:

Post a Comment