Breaking News

سوشل میڈیا کی دانشوری

جب سے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اعلان کیا ہے کہ اگر سوشل میڈیا پر اہانتِ رسول کا سلسلہ نہ رکا تو سوشل میڈیا پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔ تب سے ہمارے بھینسوں، کتوں اور سوروں کے پیٹ میں وہ مروڑ اٹھ رہے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ الامان الحفیظ
ایک فرنچ کٹ دانشور صبح سے پریشان حال، ننگے پیر، گیسو بکھرائے بین کر رہا ہے کہ صاحب چند لوگوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر پابندی کیوں ؟
تو ان کو میں صرف اتنا ہی جواب دیتا ہوں کہ جب تک یہ سوشل میڈیا بند نہیں ہو گا تب تک تم کو اس بات کا احساس نہیں ہو گا کہ دانشوری کس بھاؤ بکتی ہے؟ تجزیہ نگار اور مبصر کہلوانے کے لیے کیسے ایک عمر کی ریاضت چاہیے؟
مصاحبانِ محفل: فیس بک پر دانشور بننا بہت ہی آسان ہے۔ آپ کو کاپی پیسٹ کا فارمولہ آنا چاہیے، اردو کے علاوہ فارسی اور انگریزی ادب کی بہترین ویب سائیٹس کا پتہ ہونا چاہیے، گوگل سرچنگ پر مہارت ہونی چاہیے، روزانہ رات سونے سے پہلے دو ٹاک شوز دیکھیے انشاءاللہ آپ جلد ہی دانشور دانشور محسوس کرنا شروع کر دیں گے اور اگر ہلکی سی عینگ ناک پر سجا لیں تو صاحب کیا ہی کہنے۔ لیجیے دانشور تیار ہے!!
برا ہو اس سوشل میڈیا کا جس نے سب کو ہی دانشور بنا ڈالا ہے کہ کی بورڈ کی کی (Key) اکھیڑو تو ہر کی کے نیچے سے تین دانشور پھدک کر باہر آ جاتے ہیں۔ میں چوہدری نثار کی بات سے بالکل متفق ہوں کہ اگر فیس بک اور ٹؤئیٹر پر یہ گندہ سلسلہ نہیں رکتا تو آپ سوشل میڈیا پر پابندی لگا دیں اور اگر ان کی یہ "وائی فائی دانشوری" ان کی ناک سے نکسیر کے ذریعے باہر نہ نکلی تو صاحب آپ کا ہاتھ ہو گا اور ہمارا گریبان
ان کو پھر پتہ چلے گا کہ پہلے کے لوگ کیسے ساری عمر کتابوں کی عرق ریزی کے بعد پروفیسر کہلاتے تھے اور آج یہ عالم ہے کہ چند ہزار لائیکس ملتے نہیں اور ہم خدا کو اس کے منصب سے اٹھا کر کٹہرے میں کھڑا کرتے ہیں اور خود سنگھاسن پر بیٹھ کر فیصلے صادر کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
ہم سب سوشل میڈیا کے بغیر زندگی بسر کر لیں گے لیکن اہانتِ رسول کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور میں ان تمام لوگوں سے جو کہ پاکستان میں رہتے ہیں، وعدہ کرتا ہوں کہ اگر پاکستان میں سوشل میڈیا بند ہوا تو میں بھی سوشل میڈیا استعمال کرنا بند کر دوں گا
تحریر: عاشور عاصم
#عاشوربابا

Image result for facebook twitter youtube logo

No comments:

Post a Comment