Breaking News

٭٭٭٭٭٭ " رسول اللہ ﷺ کی تضحیک ۔۔۔ رسول اللہ ﷺ کا ردِ عمل٭٭٭٭٭٭

(قسط نمر 1) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (محمد صہیب جمیل)
میرے صحابہ !!!
تمہارے ہوتے ہوئے۔۔ اُس شاعر نے میری توہین میں اشعار کہے۔۔ میرا مذاق اڑایا۔۔
مگر اب تک تم میں سے کسی نے اُس کو جواب کیوں نہیں دیا ؟؟؟
اللہ کے رسول !!! حکم تو کیجئے۔۔۔ ہم آپ کیلئے ہر طوفان سے ٹکرا جائیں۔
 جانثارو !! جس طرح میرے دین کیلئے تمہاری تلواریں چلتی ہیں۔۔ اُس طرح میرے دفاع میں تمہاری زبانیں کیوں نہ چلیں ؟؟؟
اُس نے شاعری کے پردے میں چھپ کر میرا مذاق اڑا ڈالا۔۔ کیا تُم میں سے ایسا کوئی شاعر نہیں ۔۔ جو اُسے علم و ادب کی مار مارتا۔۔
 اے اللہ کے رسول !!! میں آپ کا غلام عبداللہ بن رواحہ ہوں۔۔ بھلا میرے ہوتے کسی کی کیا جرات ۔۔۔ کہ آپ کی مذمت میں اشعار کہہ کر ہمیں للکارتا پھرے۔
 عبداللہ !!! اللہ کا نام لو۔۔ جاو ۔۔ اُس سے مناظرہ کرو۔۔ اپنے نبی ﷺ کا دفاع کرو۔۔ گستاخی کا جواب دو۔۔
 لیجئے اللہ کے رسول !!! ہمارے بھائی عبداللہ بن رواحہ نے اسکے اشعار کا جواب اشعار میں دے کر آپ کا دفاع کر دیا ہے۔
 میرے پیارو !! عبداللہ نے جواب تو دے دیا۔۔ مگر اس جواب سے ہمارا دل خوش نہیں ہوا۔۔ عبداللہ کا کلام اُس کی ٹکر کا نہیں ہے۔
بھلا یہ عوف بن مالک کدھر ہے ؟؟؟
میں حاضر ۔۔
ابھی تعمیل ہوتی ہے۔
نہیں !!! ہم اب بھی مطمئن نہیں ہوئے۔۔
 ارے چھوڑو... رہنے دو سب... یہ تم میں سے کسی کے بس کا کام نہیں۔۔ بس اب تو میرے اُس شیر کو بلواو۔۔ جو شعر و ادب کی دنیا میں اپنی مثال آپ ہی ہے۔۔۔
پھر خوش ہو جائیے اللہ کے رسول !!!
آپ کا وہ علمی شہسوار۔۔ حسان بن ثابت۔۔ آگیا ہے۔۔
مبارک ۔۔ مبارک۔۔
میں آ گیا ہوں میرے آقا !!! میں آگیا ہوں۔۔
اب اِس میدان میں اپنے حسان بن ثابت کو آزما کر دیکھئے۔۔
 اُس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو سچا دِین دے کر بھیجا ہے۔۔ میں اپنی اِس زبان سے ہی آپ کے ہر دشمن کو چیر پھاڑ کے رکھ دوں گا۔
ارے حسان !!! ہمیں تیرے علم و فضل پہ اعتماد تو ہے.. مگر.........
یہ کام اتنا آسان نہیں ، جتنا تو نے سمجھ لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس شاعر نے میری مذمت کی ہے ۔۔ وہ  میرا رشتے دار ہے۔۔ اُس کا اور میرا خاندان ایک ہے۔۔
 اگر تُو اس کے باپ دادا کو بُرا کہے گا ۔۔ تو میرا نسب بھی تو تیری باتوں کی زد میں آ جائے گا۔۔
اللہ کے رسول !!! فکر مت کیجئے۔۔ میں نے آپ کے  جگری یار ابوبکرصدیق سے حسب نسب کا علم بھی پڑھ رکھا ہے۔۔
 میں اس شاعر پہ اعتراض تو کروں گا۔۔ مگر اس کے نسب میں سے آپ ﷺ کو ایسےنکال لوں گا۔۔۔ جیسے کوئی آٹے میں سے بال کو نکال لیتا ہے۔۔
اچھا حسان !! اگر ایسی بات ہے۔۔ تو پھر ہماری دعا بھی سنتا جا ۔۔۔
 جب تک تو ہمارے دفاع میں بولتا رہے گا۔۔ تب تک یہ مقدس فرشتہ تیری تائید کرتا رہے گا۔۔
 جا حسان جا۔۔۔ اُس شاعر کو جواب دے !!!
(جاری ہے ۔۔۔۔)




Image result for roza e rasool





No comments:

Post a Comment