Breaking News

کوئی تبدیلی سی تبدیلی ہے!

تین جج تین کہانیاں
 چیف جسٹس آزاد کشمیر نے کہا کہ آئندہ ججز کی ترقی میں نمازوں کی ادائیگی کو بھی دیکھا جائے گا۔ انھوں نے بروقت باجماعت نمازوں کی ادائیگی کی تاکید کی۔
 چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں شراب پر پابندی لگائی۔ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی، سپریم کورٹ نے واپس ہائیکورٹ کو بھیجا، سندھ ہائی کورٹ نے پھر یعنی دوسری دفعہ پابندی لگا دی۔
 اور اب جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے فیصلے سے متعلق تو آپ واقف ہی ہیں۔ انھوں نے نہ صرف ناموس رسالت ﷺ پر کٹ مرنے کا اعلان کیا، بلکہ ان کے حکم پر گستاخانہ پیجز کو بند کر دیا گیا، مرتکبین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، اور اس وقت پوری حکومتی مشینری حرکت میں ہے۔
 امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کہا کرتے ہیں کہ میں وہ دن دیکھنا چاہتا ہوں جب صدر اور وزیراعظم نماز پڑھائیں اور فیصلہ دیتے وقت چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن ہو۔ وہ وقت بھی آئے گا ان شاء اللہ مگر یہ وقت تو آ ہی گیا ہے، اور ہر اسلام پسند اس پر نہال ہے۔ مگر صرف خوشی کافی نہیں ہے۔
 سیکولر لابی، لبرلز سمیت بعض اسلام کا ماسک لگائے لبرلز میدان ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں عدلیہ سے مزید ایسے فیصلے آنے چاہییں اور ججز ایسے جرات ایمانی کا مظاہرہ کریں تو کھل کر ان فیصلوں اور ججز کی حمایت کیجیے۔ سوشل میڈیا بارہا اپنی افادیت منوا چکا، میدان سنبھالیے، پروپیگنڈے کا توڑ کیجیے، تاکہ اس دفعہ اقلیت پروپیگنڈے کے زور پر اکثریت پر غالب نہ آنے پائے




Image result for islam

No comments:

Post a Comment