ایک وقت تھا جب ملحدین کےوساوس/ مغالطوں کے جواب میں مسلمانوں کا کوئی پیج اور گروپ موجود نہیں تھا، مسلمان ان ملحدین کی گستاخیاں/کذب بیانیاں دیکھتے اور ان پر کڑہتے رہتے ، کچھ مجبور ہوکر ان کے پیجز پر ہی انکا جواب دیتے اور بالاخر بلاک کردیے جاتے، پھر اللہ نے کچھ لوگوں کو توفیق دی اور ملحدین کے تعاقب میں گروپ اور پیجز بنائے گئے جن پر ملحدین کے پھیلائے گئے وساوس اور اشکالات زیر بحث آنا شروع ہوئے۔
اب حال یہ ہے کہ مسلمانوں کے جدید الحاد سیکولرازم لبرل ازم کے تعاقب میں کوالٹی اور کوانٹٹی دونوں لحاظ سے گروپ اور پیجز ذیادہ ہیں۔ ان پیجز کے ذریعے ملحدین کے مکروفریب کو پوری طرح عیاں کیا گیا اور کیا جارہا ہے۔ ۔ اس تعاقب سے ملحدین اپنے تھوکے نوالے چبانے اور اپنے بلوں میں بیٹھ کر گالیوں، گستاخیوں پر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں، ایک ایک ملحد دس دس فیک آئیڈیاں بنائے بیٹھا ہے،ان کے ذریعے عام اور دینی لحاظ سے کم علم مسلمانوں کو گروپس میں ایڈ کرتے ہیں اور پھر انکے سامنے سارا دن گستاخیوں مغالطوں کی سیریز چلائی جاتی ہے جونہی کوئی بھولا بھٹکا مسلمان کمنٹ کرتا ہے تو سب جاگ جاتے ، کوئی مومن لڑکی کی آئیڈ ی سے آتا ہے اور کوئی علامہ، مولوی ، حاجی ، قاضی، مسٹر کی آئی ڈی سے۔ کچھ تائید اور اعتماد دلاتے ہیں ، اور کچھ مخالفت میں چلے جاتے ہیں ، بیچارے کو کنفیوز کرکے رکھ دیتے ہیں ، کوئی علم والا آجائے اور انکے مکر و فریب کا پردہ چاک کرنا شروع کردے تو ایک نئی ٹیم بن جاتی ہے۔ ایک دو بحث کرتے ہیں ، باقی کچھ بحث کو پھیلانے، موضوع بدلنے کا کام سنبھال لیتے ہیں ، کچھ کا کام صرف اپنے قوال کے پیچھے تالیاں بجانا ہوتا ہے اور کچھ تھوڑی تھوڑی دیر بعد گستاخانہ جملے لکھتے ہیں تاکہ مخالف جذبات میں آکر کوئی سخت جملہ بول جائے اور ہم اس بہانے اسے گروپ سے ہی بین کردیں۔ اسی انداز میں انکے کچھ پیجز بھی ہیں جن میں سے ذیادہ تر حضور ﷺ اور اسلام کو گالیاں دینے کے لیے بنائے گئے ہیں، کچھ اہل اسلام اور پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے ،تنقید برائے تنقید ، کیڑے نکالنے اور اہل مغرب کی چاپلوسیوں ، پردہ پوشیوں کے لیے مختص ہیں۔ ان سے سارا دن جھوٹ، مکروفریب اور منطقی مغالطوں کی سیریز پیش کی جاتی ہیں ۔
یہ ایک عام بات ہے کہ سوال اٹھانا، اعتراض کرنا جواب دینے سے ذیادہ آسان ہوتا ہے، اور سب اعتراضات کے جوابات ایک ہی پیج سے دینے ممکن بھی نہیں ہوتے، پھر بعض اعتراضات علمی نوعیت کے ہوتے ہیں انکا جواب بھی علمی انداز میں دینا ہوتا ہے اور بعض تنقیدی اور طنزیہ ہوتے ہیں انکا جواب بھی اسی انداز میں ہی دینا پڑتا ہے، ظاہر ہے ایک ہی پیج سے یہ سارے کام ممکن نہیں ہوتے اور ایک ہی پیج کے ایڈمنز میں یہ ساری صلاحتیں ہونا بھی ضروری نہیں ہوتا ۔۔ اس کے لیے ایک سے زائد پیجز کی ضرورت ہوتی ہے۔ دفاع اسلام و ردّ سیکولرازم و الحاد کے میدان میں سرگرم ہمارے یہ پیجز یہی ورائٹی رکھتے ہیں۔ کچھ خالص علمی کام کے لیے وقف ہیں اور کچھ طنز و مزاح اور جواب باالمثل کے لیے ، کچھ خالص رد الحاد کے لیے مخصوص ہیں اور کچھ دیسی سیکولرز، لبرلز کے تعاقب کے لیے ۔ کچھ انگلش میں ہیں اور کچھ اردو میں ۔اسی طرح کچھ ڈسکشن گروپس بھی ہیں ۔ ان میں سے کوئی پیج/ گروپ نفع سے خالی نہیں۔۔
قارئین سے درخواست ہے کہ خود بھی یہ گروپ / پیجز لائیک کریں اور اپنے سوشل حلقے میں بھی اس پوسٹ کو شئیر کریں تاکہ آپ کے دوست احباب بھی انہیں جائن کرسکیں ۔یہ پیجز اور گروپس آپکی تعمیری اور نظریاتی سوچ ، حقیقت اور سچ سے آگاہی میں معاون ثابت ہونگے۔انشاء اللہ
No comments:
Post a Comment